سورۃ 81

At-Takwir التكوير

تکویرمکی29 آیات
غلطی کی اطلاع دیں
Hifd

حفظ پلیئر

آیت بہ آیت سنیں، تکرار منتخب کریں اور مخصوص حد کو بار بار دہرائیں۔

آیت 1از 29 · Mahmoud Khalil Al-Husary

کی بورڈ: اسپیس چلائیں/روکیں · ← → پچھلی/اگلی آیت

0:000:00

At-Takwir

عربی متن: رسمِ عثمانی (تنزیل سے تصدیق شدہ)، بذریعہ Al Quran Cloud۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. جز 30 · صفحہ 586

    إِذَا ٱلشَّمْسُ كُوِّرَتْ ﴿١

    جب سورج لپیٹ دیا جائے گا

  2. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلنُّجُومُ ٱنكَدَرَتْ ﴿٢

    اور جب تارے بکھر جائیں گے

  3. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلْجِبَالُ سُيِّرَتْ ﴿٣

    اور جب پہاڑ چلائے جائیں گے

  4. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلْعِشَارُ عُطِّلَتْ ﴿٤

    اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی

  5. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلْوُحُوشُ حُشِرَتْ ﴿٥

    اور جب جنگلی جانور سمیٹ کر اکٹھے کر دیے جائیں گے

  6. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلْبِحَارُ سُجِّرَتْ ﴿٦

    اور جب سمندر بھڑکا دیے جائیں گے

  7. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلنُّفُوسُ زُوِّجَتْ ﴿٧

    اور جب جانیں (جسموں سے) جوڑ دی جائیں گی

  8. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلْمَوْءُۥدَةُ سُئِلَتْ ﴿٨

    اور جب زندہ گاڑی ہوئی لڑکی سے پوچھا جائے گا

  9. جز 30 · صفحہ 586

    بِأَىِّ ذَنۢبٍۢ قُتِلَتْ ﴿٩

    کہ وہ کس قصور میں ماری گئی؟

  10. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلصُّحُفُ نُشِرَتْ ﴿١٠

    اور جب اعمال نامے کھولے جائیں گے

  11. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ ﴿١١

    اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا

  12. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلْجَحِيمُ سُعِّرَتْ ﴿١٢

    اور جب جہنم دہکائی جائے گی

  13. جز 30 · صفحہ 586

    وَإِذَا ٱلْجَنَّةُ أُزْلِفَتْ ﴿١٣

    اور جب جنت قریب لے آئی جائے گی

  14. جز 30 · صفحہ 586

    عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّآ أَحْضَرَتْ ﴿١٤

    اُس وقت ہر شخص کو معلوم ہو جائے گا کہ وہ کیا لے کر آیا ہے

  15. جز 30 · صفحہ 586

    فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلْخُنَّسِ ﴿١٥

    پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں

  16. جز 30 · صفحہ 586

    ٱلْجَوَارِ ٱلْكُنَّسِ ﴿١٦

    پلٹنے اور چھپ جانے والے تاروں کی

  17. جز 30 · صفحہ 586

    وَٱلَّيْلِ إِذَا عَسْعَسَ ﴿١٧

    اور رات کی جبکہ وہ رخصت ہوئی

  18. جز 30 · صفحہ 586

    وَٱلصُّبْحِ إِذَا تَنَفَّسَ ﴿١٨

    اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا

  19. جز 30 · صفحہ 586

    إِنَّهُۥ لَقَوْلُ رَسُولٍۢ كَرِيمٍۢ ﴿١٩

    یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے

  20. جز 30 · صفحہ 586

    ذِى قُوَّةٍ عِندَ ذِى ٱلْعَرْشِ مَكِينٍۢ ﴿٢٠

    جو بڑی توانائی رکھتا ہے، عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے

  21. جز 30 · صفحہ 586

    مُّطَاعٍۢ ثَمَّ أَمِينٍۢ ﴿٢١

    وہاں اُس کا حکم مانا جاتا ہے، وہ با اعتماد ہے

  22. جز 30 · صفحہ 586

    وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجْنُونٍۢ ﴿٢٢

    اور (اے اہل مکہ) تمہارا رفیق مجنون نہیں ہے

  23. جز 30 · صفحہ 586

    وَلَقَدْ رَءَاهُ بِٱلْأُفُقِ ٱلْمُبِينِ ﴿٢٣

    اُس نے اُس پیغام بر کو روشن افق پر دیکھا ہے

  24. جز 30 · صفحہ 586

    وَمَا هُوَ عَلَى ٱلْغَيْبِ بِضَنِينٍۢ ﴿٢٤

    اور وہ غیب (کے اِس علم کو لوگوں تک پہنچانے) کے معاملے میں بخیل نہیں ہے

  25. جز 30 · صفحہ 586

    وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَٰنٍۢ رَّجِيمٍۢ ﴿٢٥

    اور یہ کسی شیطان مردود کا قول نہیں ہے

  26. جز 30 · صفحہ 586

    فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ ﴿٢٦

    پھر تم لوگ کدھر چلے جا رہے ہو؟

  27. جز 30 · صفحہ 586

    إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌۭ لِّلْعَٰلَمِينَ ﴿٢٧

    یہ تو سارے جہان والوں کے لیے ایک نصیحت ہے

  28. جز 30 · صفحہ 586

    لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ ﴿٢٨

    تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہو

  29. جز 30 · صفحہ 586

    وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٢٩

    اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ رب العالمین نہ چاہے