سورۃ 37

As-Saffat الصافات

صافاتمکی182 آیات
غلطی کی اطلاع دیں
Hifd

حفظ پلیئر

آیت بہ آیت سنیں، تکرار منتخب کریں اور مخصوص حد کو بار بار دہرائیں۔

آیت 1از 182 · Mahmoud Khalil Al-Husary

کی بورڈ: اسپیس چلائیں/روکیں · ← → پچھلی/اگلی آیت

0:000:00

As-Saffat

عربی متن: رسمِ عثمانی (تنزیل سے تصدیق شدہ)، بذریعہ Al Quran Cloud۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. جز 23 · صفحہ 446

    وَٱلصَّٰٓفَّٰتِ صَفًّۭا ﴿١

    قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم

  2. جز 23 · صفحہ 446

    فَٱلزَّٰجِرَٰتِ زَجْرًۭا ﴿٢

    پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں

  3. جز 23 · صفحہ 446

    فَٱلتَّٰلِيَٰتِ ذِكْرًا ﴿٣

    پھر اُن کی قسم جو کلام نصیحت سنانے والے ہیں

  4. جز 23 · صفحہ 446

    إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَٰحِدٌۭ ﴿٤

    تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے

  5. جز 23 · صفحہ 446

    رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَٰرِقِ ﴿٥

    وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، اور سارے مشرقوں کا مالک

  6. جز 23 · صفحہ 446

    إِنَّا زَيَّنَّا ٱلسَّمَآءَ ٱلدُّنْيَا بِزِينَةٍ ٱلْكَوَاكِبِ ﴿٦

    ہم نے آسمان دنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے

  7. جز 23 · صفحہ 446

    وَحِفْظًۭا مِّن كُلِّ شَيْطَٰنٍۢ مَّارِدٍۢ ﴿٧

    اور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے

  8. جز 23 · صفحہ 446

    لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى ٱلْمَلَإِ ٱلْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍۢ ﴿٨

    یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں

  9. جز 23 · صفحہ 446

    دُحُورًۭا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌۭ وَاصِبٌ ﴿٩

    اور ان کے لیے پیہم عذاب ہے

  10. جز 23 · صفحہ 446

    إِلَّا مَنْ خَطِفَ ٱلْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌۭ ثَاقِبٌۭ ﴿١٠

    تاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے

  11. جز 23 · صفحہ 446

    فَٱسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَآ ۚ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّن طِينٍۢ لَّازِبٍۭ ﴿١١

    اب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے

  12. جز 23 · صفحہ 446

    بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ ﴿١٢

    تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں

  13. جز 23 · صفحہ 446

    وَإِذَا ذُكِّرُوا۟ لَا يَذْكُرُونَ ﴿١٣

    سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے

  14. جز 23 · صفحہ 446

    وَإِذَا رَأَوْا۟ ءَايَةًۭ يَسْتَسْخِرُونَ ﴿١٤

    کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں

  15. جز 23 · صفحہ 446

    وَقَالُوٓا۟ إِنْ هَٰذَآ إِلَّا سِحْرٌۭ مُّبِينٌ ﴿١٥

    اور کہتے ہیں "یہ تو صریح جادو ہے

  16. جز 23 · صفحہ 446

    أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ﴿١٦

    بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟

  17. جز 23 · صفحہ 446

    أَوَءَابَآؤُنَا ٱلْأَوَّلُونَ ﴿١٧

    اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟"

  18. جز 23 · صفحہ 446

    قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَٰخِرُونَ ﴿١٨

    اِن سے کہو ہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں) بے بس ہو

  19. جز 23 · صفحہ 446

    فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ ﴿١٩

    بس ایک ہی جھڑکی ہو گی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھ رہے ہوں گے

  20. جز 23 · صفحہ 446

    وَقَالُوا۟ يَٰوَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴿٢٠

    اُس وقت یہ کہیں گے "ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے"

  21. جز 23 · صفحہ 446

    هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ٱلَّذِى كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿٢١

    "یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے"

  22. جز 23 · صفحہ 446

    ۞ ٱحْشُرُوا۟ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ وَأَزْوَٰجَهُمْ وَمَا كَانُوا۟ يَعْبُدُونَ ﴿٢٢

    (حکم ہو گا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور اُن معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے

  23. جز 23 · صفحہ 446

    مِن دُونِ ٱللَّهِ فَٱهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْجَحِيمِ ﴿٢٣

    پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ

  24. جز 23 · صفحہ 446

    وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْـُٔولُونَ ﴿٢٤

    اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے

  25. جز 23 · صفحہ 447

    مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ ﴿٢٥

    "کیا ہو گیا تمہیں، اب کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟

  26. جز 23 · صفحہ 447

    بَلْ هُمُ ٱلْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ ﴿٢٦

    ارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دوسرے کو) حوالے کیے دے رہے ہیں!"

  27. جز 23 · صفحہ 447

    وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَسَآءَلُونَ ﴿٢٧

    اس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم تکرار شروع کر دیں گے

  28. جز 23 · صفحہ 447

    قَالُوٓا۟ إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ ٱلْيَمِينِ ﴿٢٨

    (پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، "تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے"

  29. جز 23 · صفحہ 447

    قَالُوا۟ بَل لَّمْ تَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ﴿٢٩

    وہ جواب دیں گے، "نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے

  30. جز 23 · صفحہ 447

    وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَٰنٍۭ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًۭا طَٰغِينَ ﴿٣٠

    ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے

  31. جز 23 · صفحہ 447

    فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَآ ۖ إِنَّا لَذَآئِقُونَ ﴿٣١

    آخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں

  32. جز 23 · صفحہ 447

    فَأَغْوَيْنَٰكُمْ إِنَّا كُنَّا غَٰوِينَ ﴿٣٢

    سو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے"

  33. جز 23 · صفحہ 447

    فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍۢ فِى ٱلْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ ﴿٣٣

    اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے

  34. جز 23 · صفحہ 447

    إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٣٤

    ہم مجرموں کے ساتھ یہی کچھ کیا کرتے ہیں

  35. جز 23 · صفحہ 447

    إِنَّهُمْ كَانُوٓا۟ إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا ٱللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ ﴿٣٥

    یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا "اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے" تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے

  36. جز 23 · صفحہ 447

    وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُوٓا۟ ءَالِهَتِنَا لِشَاعِرٍۢ مَّجْنُونٍۭ ﴿٣٦

    اور کہتے تھے "کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟"

  37. جز 23 · صفحہ 447

    بَلْ جَآءَ بِٱلْحَقِّ وَصَدَّقَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٣٧

    حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی

  38. جز 23 · صفحہ 447

    إِنَّكُمْ لَذَآئِقُوا۟ ٱلْعَذَابِ ٱلْأَلِيمِ ﴿٣٨

    (اب ان سے کہا جائے گا کہ) تم لازماً دردناک سزا کا مزا چکھنے والے ہو

  39. جز 23 · صفحہ 447

    وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٣٩

    اور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہو

  40. جز 23 · صفحہ 447

    إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿٤٠

    مگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گے

  41. جز 23 · صفحہ 447

    أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ رِزْقٌۭ مَّعْلُومٌۭ ﴿٤١

    ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے

  42. جز 23 · صفحہ 447

    فَوَٰكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ ﴿٤٢

    ہر طرح کی لذیذ چیزیں،

  43. جز 23 · صفحہ 447

    فِى جَنَّٰتِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٤٣

    اور نعمت بھری جنتیں

  44. جز 23 · صفحہ 447

    عَلَىٰ سُرُرٍۢ مُّتَقَٰبِلِينَ ﴿٤٤

    جن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے

  45. جز 23 · صفحہ 447

    يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍۢ مِّن مَّعِينٍۭ ﴿٤٥

    شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے

  46. جز 23 · صفحہ 447

    بَيْضَآءَ لَذَّةٍۢ لِّلشَّٰرِبِينَ ﴿٤٦

    چمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گی

  47. جز 23 · صفحہ 447

    لَا فِيهَا غَوْلٌۭ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ ﴿٤٧

    نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گی

  48. جز 23 · صفحہ 447

    وَعِندَهُمْ قَٰصِرَٰتُ ٱلطَّرْفِ عِينٌۭ ﴿٤٨

    اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی

  49. جز 23 · صفحہ 447

    كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌۭ مَّكْنُونٌۭ ﴿٤٩

    ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی

  50. جز 23 · صفحہ 447

    فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍۢ يَتَسَآءَلُونَ ﴿٥٠

    پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے

  51. جز 23 · صفحہ 447

    قَالَ قَآئِلٌۭ مِّنْهُمْ إِنِّى كَانَ لِى قَرِينٌۭ ﴿٥١

    ان میں سے ایک کہے گا، "دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھا

  52. جز 23 · صفحہ 448

    يَقُولُ أَءِنَّكَ لَمِنَ ٱلْمُصَدِّقِينَ ﴿٥٢

    جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟

  53. جز 23 · صفحہ 448

    أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًۭا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَدِينُونَ ﴿٥٣

    کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟

  54. جز 23 · صفحہ 448

    قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ ﴿٥٤

    اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟"

  55. جز 23 · صفحہ 448

    فَٱطَّلَعَ فَرَءَاهُ فِى سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ ﴿٥٥

    یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا

  56. جز 23 · صفحہ 448

    قَالَ تَٱللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ ﴿٥٦

    اور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھا

  57. جز 23 · صفحہ 448

    وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّى لَكُنتُ مِنَ ٱلْمُحْضَرِينَ ﴿٥٧

    میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں

  58. جز 23 · صفحہ 448

    أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ ﴿٥٨

    اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟

  59. جز 23 · صفحہ 448

    إِلَّا مَوْتَتَنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴿٥٩

    موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟"

  60. جز 23 · صفحہ 448

    إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿٦٠

    یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے

  61. جز 23 · صفحہ 448

    لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَٰمِلُونَ ﴿٦١

    ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے

  62. جز 23 · صفحہ 448

    أَذَٰلِكَ خَيْرٌۭ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ ٱلزَّقُّومِ ﴿٦٢

    بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟

  63. جز 23 · صفحہ 448

    إِنَّا جَعَلْنَٰهَا فِتْنَةًۭ لِّلظَّٰلِمِينَ ﴿٦٣

    ہم نے اُس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے

  64. جز 23 · صفحہ 448

    إِنَّهَا شَجَرَةٌۭ تَخْرُجُ فِىٓ أَصْلِ ٱلْجَحِيمِ ﴿٦٤

    وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے

  65. جز 23 · صفحہ 448

    طَلْعُهَا كَأَنَّهُۥ رُءُوسُ ٱلشَّيَٰطِينِ ﴿٦٥

    اُس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر

  66. جز 23 · صفحہ 448

    فَإِنَّهُمْ لَءَاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ ﴿٦٦

    جہنم کے لوگ اُسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے

  67. جز 23 · صفحہ 448

    ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًۭا مِّنْ حَمِيمٍۢ ﴿٦٧

    پھر اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی ملے گا

  68. جز 23 · صفحہ 448

    ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى ٱلْجَحِيمِ ﴿٦٨

    اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی

  69. جز 23 · صفحہ 448

    إِنَّهُمْ أَلْفَوْا۟ ءَابَآءَهُمْ ضَآلِّينَ ﴿٦٩

    یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا

  70. جز 23 · صفحہ 448

    فَهُمْ عَلَىٰٓ ءَاثَٰرِهِمْ يُهْرَعُونَ ﴿٧٠

    اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے

  71. جز 23 · صفحہ 448

    وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٧١

    حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے

  72. جز 23 · صفحہ 448

    وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ ﴿٧٢

    اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے

  73. جز 23 · صفحہ 448

    فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُنذَرِينَ ﴿٧٣

    اب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوا

  74. جز 23 · صفحہ 448

    إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿٧٤

    اس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا ہے

  75. جز 23 · صفحہ 448

    وَلَقَدْ نَادَىٰنَا نُوحٌۭ فَلَنِعْمَ ٱلْمُجِيبُونَ ﴿٧٥

    ہم کو (اِس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے

  76. جز 23 · صفحہ 448

    وَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥ مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٧٦

    ہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا

  77. جز 23 · صفحہ 449

    وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُۥ هُمُ ٱلْبَاقِينَ ﴿٧٧

    اور اسی کی نسل کو باقی رکھا

  78. جز 23 · صفحہ 449

    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ﴿٧٨

    اور بعد کی نسلوں میں اس کی تعریف و توصیف چھوڑ دی

  79. جز 23 · صفحہ 449

    سَلَٰمٌ عَلَىٰ نُوحٍۢ فِى ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٧٩

    سلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میں

  80. جز 23 · صفحہ 449

    إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٨٠

    ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں

  81. جز 23 · صفحہ 449

    إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٨١

    در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

  82. جز 23 · صفحہ 449

    ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ﴿٨٢

    پھر دوسرے گروہ کو ہم نے غرق کر دیا

  83. جز 23 · صفحہ 449

    ۞ وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِۦ لَإِبْرَٰهِيمَ ﴿٨٣

    اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا

  84. جز 23 · صفحہ 449

    إِذْ جَآءَ رَبَّهُۥ بِقَلْبٍۢ سَلِيمٍ ﴿٨٤

    جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا

  85. جز 23 · صفحہ 449

    إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَاذَا تَعْبُدُونَ ﴿٨٥

    جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا "یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کر رہے ہو؟

  86. جز 23 · صفحہ 449

    أَئِفْكًا ءَالِهَةًۭ دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ ﴿٨٦

    کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟

  87. جز 23 · صفحہ 449

    فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٨٧

    آخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے؟"

  88. جز 23 · صفحہ 449

    فَنَظَرَ نَظْرَةًۭ فِى ٱلنُّجُومِ ﴿٨٨

    پھر اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی

  89. جز 23 · صفحہ 449

    فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌۭ ﴿٨٩

    اور کہا میری طبیعت خراب ہے

  90. جز 23 · صفحہ 449

    فَتَوَلَّوْا۟ عَنْهُ مُدْبِرِينَ ﴿٩٠

    چنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے

  91. جز 23 · صفحہ 449

    فَرَاغَ إِلَىٰٓ ءَالِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ ﴿٩١

    اُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا " آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟

  92. جز 23 · صفحہ 449

    مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ ﴿٩٢

    کیا ہو گیا، آپ لوگ بولتے بھی نہیں؟"

  93. جز 23 · صفحہ 449

    فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ ﴿٩٣

    اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں

  94. جز 23 · صفحہ 449

    فَأَقْبَلُوٓا۟ إِلَيْهِ يَزِفُّونَ ﴿٩٤

    (واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے

  95. جز 23 · صفحہ 449

    قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ ﴿٩٥

    اس نے کہا "کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟

  96. جز 23 · صفحہ 449

    وَٱللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ﴿٩٦

    حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو"

  97. جز 23 · صفحہ 449

    قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَٰنًۭا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ ﴿٩٧

    انہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو"

  98. جز 23 · صفحہ 449

    فَأَرَادُوا۟ بِهِۦ كَيْدًۭا فَجَعَلْنَٰهُمُ ٱلْأَسْفَلِينَ ﴿٩٨

    انہوں نے اس کے خلاف ایک کاروائی کرنی چاہی تھی، مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا

  99. جز 23 · صفحہ 449

    وَقَالَ إِنِّى ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّى سَيَهْدِينِ ﴿٩٩

    ابراہیمؑ نے کہا "میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گا

  100. جز 23 · صفحہ 449

    رَبِّ هَبْ لِى مِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ﴿١٠٠

    اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو"

  101. جز 23 · صفحہ 449

    فَبَشَّرْنَٰهُ بِغُلَٰمٍ حَلِيمٍۢ ﴿١٠١

    (اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دی

  102. جز 23 · صفحہ 449

    فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ ٱلسَّعْىَ قَالَ يَٰبُنَىَّ إِنِّىٓ أَرَىٰ فِى ٱلْمَنَامِ أَنِّىٓ أَذْبَحُكَ فَٱنظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَٰٓأَبَتِ ٱفْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِىٓ إِن شَآءَ ٱللَّهُ مِنَ ٱلصَّٰبِرِينَ ﴿١٠٢

    وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا، "بیٹا، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا، تیرا کیا خیال ہے؟" اُس نے کہا، "ابا جان، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے"

  103. جز 23 · صفحہ 450

    فَلَمَّآ أَسْلَمَا وَتَلَّهُۥ لِلْجَبِينِ ﴿١٠٣

    آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا

  104. جز 23 · صفحہ 450

    وَنَٰدَيْنَٰهُ أَن يَٰٓإِبْرَٰهِيمُ ﴿١٠٤

    اور ہم نے ندا دی کہ "اے ابراہیمؑ

  105. جز 23 · صفحہ 450

    قَدْ صَدَّقْتَ ٱلرُّءْيَآ ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٠٥

    تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

  106. جز 23 · صفحہ 450

    إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ ٱلْبَلَٰٓؤُا۟ ٱلْمُبِينُ ﴿١٠٦

    یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی"

  107. جز 23 · صفحہ 450

    وَفَدَيْنَٰهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍۢ ﴿١٠٧

    اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا

  108. جز 23 · صفحہ 450

    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ﴿١٠٨

    اور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دی

  109. جز 23 · صفحہ 450

    سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِبْرَٰهِيمَ ﴿١٠٩

    سلام ہے ابراہیمؑ پر

  110. جز 23 · صفحہ 450

    كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١١٠

    ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

  111. جز 23 · صفحہ 450

    إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١١١

    یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

  112. جز 23 · صفحہ 450

    وَبَشَّرْنَٰهُ بِإِسْحَٰقَ نَبِيًّۭا مِّنَ ٱلصَّٰلِحِينَ ﴿١١٢

    اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے

  113. جز 23 · صفحہ 450

    وَبَٰرَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰٓ إِسْحَٰقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌۭ وَظَالِمٌۭ لِّنَفْسِهِۦ مُبِينٌۭ ﴿١١٣

    اور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے

  114. جز 23 · صفحہ 450

    وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ﴿١١٤

    اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا

  115. جز 23 · صفحہ 450

    وَنَجَّيْنَٰهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ ٱلْكَرْبِ ٱلْعَظِيمِ ﴿١١٥

    اُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی

  116. جز 23 · صفحہ 450

    وَنَصَرْنَٰهُمْ فَكَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ ﴿١١٦

    اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے

  117. جز 23 · صفحہ 450

    وَءَاتَيْنَٰهُمَا ٱلْكِتَٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ ﴿١١٧

    ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی

  118. جز 23 · صفحہ 450

    وَهَدَيْنَٰهُمَا ٱلصِّرَٰطَ ٱلْمُسْتَقِيمَ ﴿١١٨

    انہیں راہ راست دکھائی

  119. جز 23 · صفحہ 450

    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِى ٱلْءَاخِرِينَ ﴿١١٩

    اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا

  120. جز 23 · صفحہ 450

    سَلَٰمٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ﴿١٢٠

    سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر

  121. جز 23 · صفحہ 450

    إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٢١

    ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

  122. جز 23 · صفحہ 450

    إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٢٢

    در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے

  123. جز 23 · صفحہ 450

    وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٢٣

    اور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھا

  124. جز 23 · صفحہ 450

    إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِۦٓ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٢٤

    یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ "تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟

  125. جز 23 · صفحہ 450

    أَتَدْعُونَ بَعْلًۭا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ ٱلْخَٰلِقِينَ ﴿١٢٥

    کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو

  126. جز 23 · صفحہ 450

    ٱللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٢٦

    اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟"

  127. جز 23 · صفحہ 451

    فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ﴿١٢٧

    مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں

  128. جز 23 · صفحہ 451

    إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿١٢٨

    بجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا

  129. جز 23 · صفحہ 451

    وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ﴿١٢٩

    اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا

  130. جز 23 · صفحہ 451

    سَلَٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ ﴿١٣٠

    سلام ہے الیاسؑ پر

  131. جز 23 · صفحہ 451

    إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿١٣١

    ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں

  132. جز 23 · صفحہ 451

    إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٣٢

    واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا

  133. جز 23 · صفحہ 451

    وَإِنَّ لُوطًۭا لَّمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٣٣

    اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں

  134. جز 23 · صفحہ 451

    إِذْ نَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ﴿١٣٤

    یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی

  135. جز 23 · صفحہ 451

    إِلَّا عَجُوزًۭا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ ﴿١٣٥

    سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی

  136. جز 23 · صفحہ 451

    ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ﴿١٣٦

    پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا

  137. جز 23 · صفحہ 451

    وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ ﴿١٣٧

    آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو

  138. جز 23 · صفحہ 451

    وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿١٣٨

    کیا تم کو عقل نہیں آتی؟

  139. جز 23 · صفحہ 451

    وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٣٩

    اور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا

  140. جز 23 · صفحہ 451

    إِذْ أَبَقَ إِلَى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ﴿١٤٠

    یاد کرو جب وہ ایک بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلا

  141. جز 23 · صفحہ 451

    فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ ٱلْمُدْحَضِينَ ﴿١٤١

    پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی

  142. جز 23 · صفحہ 451

    فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌۭ ﴿١٤٢

    آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا

  143. جز 23 · صفحہ 451

    فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ ﴿١٤٣

    اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا تو

  144. جز 23 · صفحہ 451

    لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ﴿١٤٤

    روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا

  145. جز 23 · صفحہ 451

    ۞ فَنَبَذْنَٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌۭ ﴿١٤٥

    آخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا

  146. جز 23 · صفحہ 451

    وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةًۭ مِّن يَقْطِينٍۢ ﴿١٤٦

    اور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا

  147. جز 23 · صفحہ 451

    وَأَرْسَلْنَٰهُ إِلَىٰ مِا۟ئَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ ﴿١٤٧

    اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا

  148. جز 23 · صفحہ 451

    فَـَٔامَنُوا۟ فَمَتَّعْنَٰهُمْ إِلَىٰ حِينٍۢ ﴿١٤٨

    وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا

  149. جز 23 · صفحہ 451

    فَٱسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ ٱلْبَنَاتُ وَلَهُمُ ٱلْبَنُونَ ﴿١٤٩

    پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے!

  150. جز 23 · صفحہ 451

    أَمْ خَلَقْنَا ٱلْمَلَٰٓئِكَةَ إِنَٰثًۭا وَهُمْ شَٰهِدُونَ ﴿١٥٠

    کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟

  151. جز 23 · صفحہ 451

    أَلَآ إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ ﴿١٥١

    خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں

  152. جز 23 · صفحہ 451

    وَلَدَ ٱللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَٰذِبُونَ ﴿١٥٢

    کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں

  153. جز 23 · صفحہ 451

    أَصْطَفَى ٱلْبَنَاتِ عَلَى ٱلْبَنِينَ ﴿١٥٣

    کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟

  154. جز 23 · صفحہ 452

    مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ ﴿١٥٤

    تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہو

  155. جز 23 · صفحہ 452

    أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿١٥٥

    کیا تمہیں ہوش نہیں آتا

  156. جز 23 · صفحہ 452

    أَمْ لَكُمْ سُلْطَٰنٌۭ مُّبِينٌۭ ﴿١٥٦

    یا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہے

  157. جز 23 · صفحہ 452

    فَأْتُوا۟ بِكِتَٰبِكُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ﴿١٥٧

    تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو

  158. جز 23 · صفحہ 452

    وَجَعَلُوا۟ بَيْنَهُۥ وَبَيْنَ ٱلْجِنَّةِ نَسَبًۭا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ ٱلْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ ﴿١٥٨

    اِنہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں

  159. جز 23 · صفحہ 452

    سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿١٥٩

    (اور وہ کہتے ہیں کہ) "اللہ اُن صفات سے پاک ہے

  160. جز 23 · صفحہ 452

    إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿١٦٠

    جو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں

  161. جز 23 · صفحہ 452

    فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ ﴿١٦١

    پس تم اور تمہارے یہ معبود

  162. جز 23 · صفحہ 452

    مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَٰتِنِينَ ﴿١٦٢

    اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے

  163. جز 23 · صفحہ 452

    إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ ٱلْجَحِيمِ ﴿١٦٣

    مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو

  164. جز 23 · صفحہ 452

    وَمَا مِنَّآ إِلَّا لَهُۥ مَقَامٌۭ مَّعْلُومٌۭ ﴿١٦٤

    اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے

  165. جز 23 · صفحہ 452

    وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلصَّآفُّونَ ﴿١٦٥

    اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں

  166. جز 23 · صفحہ 452

    وَإِنَّا لَنَحْنُ ٱلْمُسَبِّحُونَ ﴿١٦٦

    اور تسبیح کرنے والے ہیں"

  167. جز 23 · صفحہ 452

    وَإِن كَانُوا۟ لَيَقُولُونَ ﴿١٦٧

    یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے

  168. جز 23 · صفحہ 452

    لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًۭا مِّنَ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٦٨

    کہ کاش ہمارے پاس وہ "ذکر" ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا

  169. جز 23 · صفحہ 452

    لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ ﴿١٦٩

    تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے

  170. جز 23 · صفحہ 452

    فَكَفَرُوا۟ بِهِۦ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ ﴿١٧٠

    مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا

  171. جز 23 · صفحہ 452

    وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٧١

    اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں

  172. جز 23 · صفحہ 452

    إِنَّهُمْ لَهُمُ ٱلْمَنصُورُونَ ﴿١٧٢

    کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی

  173. جز 23 · صفحہ 452

    وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ ٱلْغَٰلِبُونَ ﴿١٧٣

    اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا

  174. جز 23 · صفحہ 452

    فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍۢ ﴿١٧٤

    پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو

  175. جز 23 · صفحہ 452

    وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ﴿١٧٥

    اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے

  176. جز 23 · صفحہ 452

    أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ﴿١٧٦

    کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟

  177. جز 23 · صفحہ 452

    فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَآءَ صَبَاحُ ٱلْمُنذَرِينَ ﴿١٧٧

    جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے

  178. جز 23 · صفحہ 452

    وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍۢ ﴿١٧٨

    بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو

  179. جز 23 · صفحہ 452

    وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ ﴿١٧٩

    اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے

  180. جز 23 · صفحہ 452

    سُبْحَٰنَ رَبِّكَ رَبِّ ٱلْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿١٨٠

    پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں

  181. جز 23 · صفحہ 452

    وَسَلَٰمٌ عَلَى ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٨١

    اور سلام ہے مرسلین پر

  182. جز 23 · صفحہ 452

    وَٱلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٨٢

    اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے