سورۃ 84

Al-Inshiqaq الإنشقاق

انشقاقمکی25 آیات
غلطی کی اطلاع دیں
Hifd

حفظ پلیئر

آیت بہ آیت سنیں، تکرار منتخب کریں اور مخصوص حد کو بار بار دہرائیں۔

آیت 1از 25 · Mahmoud Khalil Al-Husary

کی بورڈ: اسپیس چلائیں/روکیں · ← → پچھلی/اگلی آیت

0:000:00

Al-Inshiqaq

عربی متن: رسمِ عثمانی (تنزیل سے تصدیق شدہ)، بذریعہ Al Quran Cloud۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. جز 30 · صفحہ 589

    إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ ﴿١

    جب آسمان پھٹ جائے گا

  2. جز 30 · صفحہ 589

    وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ﴿٢

    اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے رب کا حکم مانے)

  3. جز 30 · صفحہ 589

    وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ ﴿٣

    اور جب زمین پھیلا دی جائے گی

  4. جز 30 · صفحہ 589

    وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ﴿٤

    اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی

  5. جز 30 · صفحہ 589

    وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ﴿٥

    اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے)

  6. جز 30 · صفحہ 589

    يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًۭا فَمُلَٰقِيهِ ﴿٦

    اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہے

  7. جز 30 · صفحہ 589

    فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ ﴿٧

    پھر جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا

  8. جز 30 · صفحہ 589

    فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًۭا يَسِيرًۭا ﴿٨

    اُس سے ہلکا حساب لیا جائے گا

  9. جز 30 · صفحہ 589

    وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًۭا ﴿٩

    اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا

  10. جز 30 · صفحہ 589

    وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ ﴿١٠

    رہا وہ شخص جس کا نامہ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا

  11. جز 30 · صفحہ 589

    فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًۭا ﴿١١

    تو وہ موت کو پکارے گا

  12. جز 30 · صفحہ 589

    وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ﴿١٢

    اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا

  13. جز 30 · صفحہ 589

    إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ﴿١٣

    وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا

  14. جز 30 · صفحہ 589

    إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ﴿١٤

    اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے

  15. جز 30 · صفحہ 589

    بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًۭا ﴿١٥

    پلٹنا کیسے نہ تھا، اُس کا رب اُس کے کرتوت دیکھ رہا تھا

  16. جز 30 · صفحہ 589

    فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ ﴿١٦

    پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی

  17. جز 30 · صفحہ 589

    وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ﴿١٧

    اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے

  18. جز 30 · صفحہ 589

    وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ ﴿١٨

    اور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے

  19. جز 30 · صفحہ 589

    لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍۢ ﴿١٩

    تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے

  20. جز 30 · صفحہ 589

    فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿٢٠

    پھر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے

  21. جز 30 · صفحہ 589

    وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ ﴿٢١

    اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟

  22. جز 30 · صفحہ 589

    بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ ﴿٢٢

    بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں

  23. جز 30 · صفحہ 589

    وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ﴿٢٣

    حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے

  24. جز 30 · صفحہ 589

    فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٢٤

    لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو

  25. جز 30 · صفحہ 589

    إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ ﴿٢٥

    البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے