سورۃ 26

Ash-Shu'ara الشعراء

شعراءمکی227 آیات
غلطی کی اطلاع دیں
Hifd

حفظ پلیئر

آیت بہ آیت سنیں، تکرار منتخب کریں اور مخصوص حد کو بار بار دہرائیں۔

آیت 1از 227 · Mahmoud Khalil Al-Husary

کی بورڈ: اسپیس چلائیں/روکیں · ← → پچھلی/اگلی آیت

0:000:00

Ash-Shu'ara

عربی متن: رسمِ عثمانی (تنزیل سے تصدیق شدہ)، بذریعہ Al Quran Cloud۔

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. جز 19 · صفحہ 367

    طسٓمٓ ﴿١

    ط س م

  2. جز 19 · صفحہ 367

    تِلْكَ ءَايَٰتُ ٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ ﴿٢

    یہ کتاب مبین کی آیات ہیں

  3. جز 19 · صفحہ 367

    لَعَلَّكَ بَٰخِعٌۭ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ﴿٣

    اے محمدؐ، شاید تم اس غم میں اپنی جان کھو دو گے کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے

  4. جز 19 · صفحہ 367

    إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةًۭ فَظَلَّتْ أَعْنَٰقُهُمْ لَهَا خَٰضِعِينَ ﴿٤

    ہم چاہیں تو آسمان سے ایسی نشانی نازل کر سکتے ہیں کہ اِن کی گردنیں اس کے آگے جھک جائیں

  5. جز 19 · صفحہ 367

    وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍۢ مِّنَ ٱلرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ ﴿٥

    اِن لوگوں کے پاس رحمان کی طرف سے جو نئی نصیحت بھی آتی ہے یہ اس سے منہ موڑ لیتے ہیں

  6. جز 19 · صفحہ 367

    فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿٦

    اب کہ یہ جھٹلا چکے ہیں، عنقریب اِن کو اس چیز کی حقیقت (مختلف طریقوں سے) معلوم ہو جائے گی جس کا یہ مذاق اڑاتے رہے ہیں

  7. جز 19 · صفحہ 367

    أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۢ كَرِيمٍ ﴿٧

    اور کیا انہوں نے کبھی زمین پر نگاہ نہیں ڈالی کہ ہم نے کتنی کثیر مقدار میں ہر طرح کی عمدہ نباتات اس میں پیدا کی ہیں؟

  8. جز 19 · صفحہ 367

    إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٨

    یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں

  9. جز 19 · صفحہ 367

    وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٩

    اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

  10. جز 19 · صفحہ 367

    وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴿١٠

    اِنہیں اس وقت کا قصہ سناؤ جب کہ تمہارے رب نے موسیٰؑ کو پکارا "ظالم قوم کے پاس جا

  11. جز 19 · صفحہ 367

    قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ ﴿١١

    فرعون کی قوم کے پاس، کیا وہ ڈرتے نہیں؟"

  12. جز 19 · صفحہ 367

    قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ ﴿١٢

    اُس نے عرض کیا "اے رب، مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلا دیں گے

  13. جز 19 · صفحہ 367

    وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَٰرُونَ ﴿١٣

    میرا سینہ گھٹتا ہے اور میری زبان نہیں چلتی آپ ہارونؑ کی طرف رسالت بھیجیں

  14. جز 19 · صفحہ 367

    وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌۭ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ ﴿١٤

    اور مجھ پر اُن کے ہاں ایک جرم کا الزام بھی ہے، اس لیے ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کر دیں گے"

  15. جز 19 · صفحہ 367

    قَالَ كَلَّا ۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآ ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ ﴿١٥

    فرمایا "ہرگز نہیں، تم دونوں جاؤ ہماری نشانیاں لے کر، ہم تمہارے ساتھ سب کچھ سنتے رہیں گے

  16. جز 19 · صفحہ 367

    فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٦

    فرعون کے پاس جاؤ اور اس سے کہو، ہم کو رب العٰلمین نے اس لیے بھیجا ہے

  17. جز 19 · صفحہ 367

    أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿١٧

    کہ تو بنی اسرائیل کو ہمارے ساتھ جانے دے"

  18. جز 19 · صفحہ 367

    قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًۭا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ ﴿١٨

    فرعون نے کہا "کیا ہم نے تجھ کو اپنے ہاں بچہ سا نہیں پالا تھا؟ تو نے اپنی عمر کے کئی سال ہمارے ہاں گزارے

  19. جز 19 · صفحہ 367

    وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَٰفِرِينَ ﴿١٩

    اور اس کے بعد کر گیا جو کچھ کہ کر گیا، تو بڑا احسان فراموش آدمی ہے"

  20. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًۭا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٢٠

    موسیٰؑ نے جواب دیا "اُس وقت وہ کام میں نے نادانستگی میں کر دیا تھا

  21. جز 19 · صفحہ 368

    فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًۭا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٢١

    پھر میں تمہارے خوف سے بھاگ گیا اس کے بعد میرے رب نے مجھ کو حکم عطا کیا اور مجھے رسولوں میں شامل کر لیا

  22. جز 19 · صفحہ 368

    وَتِلْكَ نِعْمَةٌۭ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٢٢

    رہا تیرا احسان جو تو نے مجھ پر جتایا ہے تو اس کی حقیقت یہ ہے کہ تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا لیا تھا"

  23. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٢٣

    فرعون نے کہا "اور یہ رب العالمین کیا ہوتا ہے؟"

  24. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ﴿٢٤

    موسیٰؑ نے جواب دیا "آسمان اور زمین کا رب، اور اُن سب چیزوں کا رب جو آسمان اور زمین کے درمیان ہیں، اگر تم یقین لانے والے ہو"

  25. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ ﴿٢٥

    فرعون نے اپنے گرد و پیش کے لوگوں سے کہا "سُنتے ہو؟"

  26. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٢٦

    موسیٰؑ نے کہا "تمہارا رب بھی اور تمہارے ان آباء و اجداد کا رب بھی جو گزر چکے ہیں"

  27. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌۭ ﴿٢٧

    فرعون نے (حاضرین سے) کہا "تمہارے یہ رسول صاحب جو تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں، بالکل ہی پاگل معلوم ہوتے ہیں"

  28. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ ﴿٢٨

    موسیٰؑ نے کہا "مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا رب، اگر آپ لوگ کچھ عقل رکھتے ہیں"

  29. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ ﴿٢٩

    فرعون نے کہا "اگر تو نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو تجھے میں اُن لوگوں میں شامل کر دوں گا جو قید خانوں میں پڑے سڑ رہے ہیں"

  30. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍۢ مُّبِينٍۢ ﴿٣٠

    موسیٰؑ نے کہا "اگرچہ میں لے آؤں تیرے سامنے ایک صریح چیز بھی؟"

  31. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿٣١

    فرعون نے کہا "اچھا تو لے آ اگر تو سچا ہے"

  32. جز 19 · صفحہ 368

    فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌۭ مُّبِينٌۭ ﴿٣٢

    (اس کی زبان سے یہ بات نکلتے ہی) موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا اور یکایک وہ ایک صریح اژدھا تھا

  33. جز 19 · صفحہ 368

    وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّٰظِرِينَ ﴿٣٣

    پھر اُس نے اپنا ہاتھ (بغل سے) کھینچا اور وہ سب دیکھنے والوں کے سامنے چمک رہا تھا

  34. جز 19 · صفحہ 368

    قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٌۭ ﴿٣٤

    فرعون اپنے گرد و پیش کے سرداروں سے بولا "یہ شخص یقیناً ایک ماہر جادوگر ہے

  35. جز 19 · صفحہ 368

    يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ ﴿٣٥

    چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو ملک سے نکال دے اب بتاؤ تم کیا حکم دیتے ہو؟"

  36. جز 19 · صفحہ 368

    قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ ﴿٣٦

    انہوں نے کہا "اسے اور اس کے بھائی کو روک لیجیے اور شہروں میں ہرکارے بھیج دیجیے

  37. جز 19 · صفحہ 368

    يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍۢ ﴿٣٧

    کہ ہر سیانے جادوگر کو آپ کے پاس لے آئیں"

  38. جز 19 · صفحہ 368

    فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ ﴿٣٨

    چنانچہ ایک روز مقرر وقت پر جادوگر اکٹھے کر لیے گئے

  39. جز 19 · صفحہ 368

    وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ ﴿٣٩

    اور لوگوں سے کہا گیا "تم اجتماع میں چلو گے؟

  40. جز 19 · صفحہ 369

    لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ ﴿٤٠

    شاید کہ ہم جادوگروں کے دین ہی پر رہ جائیں اگر وہ غالب رہے"

  41. جز 19 · صفحہ 369

    فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَٰلِبِينَ ﴿٤١

    جب جادوگر میدان میں آ گئے تو انہوں نے فرعون سے کہا "ہمیں انعام تو ملے گا اگر ہم غالب رہے؟"

  42. جز 19 · صفحہ 369

    قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًۭا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ﴿٤٢

    اس نے کہا "ہاں، اور تم تو اس وقت مقربین میں شامل ہو جاؤ گے"

  43. جز 19 · صفحہ 369

    قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ ﴿٤٣

    موسیٰؑ نے کہا "پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے"

  44. جز 19 · صفحہ 369

    فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَٰلِبُونَ ﴿٤٤

    انہوں نے فوراً اپنی رسیاں اور لاٹھیاں پھینک دیں اور بولے "فرعون کے اقبال سے ہم ہی غالب رہیں گے"

  45. جز 19 · صفحہ 369

    فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ﴿٤٥

    پھر موسیٰؑ نے اپنا عصا پھینکا تو یکایک وہ ان کے جھوٹے کرشموں کو ہڑپ کرتا چلا جا رہا تھا

  46. جز 19 · صفحہ 369

    فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ ﴿٤٦

    اس پر سارے جادوگر بے اختیار سجدے میں گر پڑے

  47. جز 19 · صفحہ 369

    قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٤٧

    اور بول اٹھے کہ "مان گئے ہم رب العالمین کو

  48. جز 19 · صفحہ 369

    رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ﴿٤٨

    موسیٰؑ اور ہارونؑ کے رب کو"

  49. جز 19 · صفحہ 369

    قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَٰفٍۢ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿٤٩

    فرعون نے کہا "تم موسیٰؑ کی بات مان گئے قبل اس کے کہ میں تمہیں اجازت دیتا! ضرور یہ تمہارا بڑا ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے اچھا، ابھی تمہیں معلوم ہوا جاتا ہے، میں تمہارے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں میں کٹواؤں گا اور تم سب کو سولی چڑھا دوں گا"

  50. جز 19 · صفحہ 369

    قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ ﴿٥٠

    انہوں نے جواب دیا "کچھ پرواہ نہیں، ہم اپنے رب کے حضور پہنچ جائیں گے

  51. جز 19 · صفحہ 369

    إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٥١

    اور ہمیں توقع ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہ معاف کر دے گا کیونکہ سب سے پہلے ہم ایمان لائے ہیں"

  52. جز 19 · صفحہ 369

    ۞ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ﴿٥٢

    ہم نے موسیٰؑ کو وحی بھیجی کہ "راتوں رات میرے بندوں کو لے کر نکل جاؤ، تمہارا پیچھا کیا جائے گا"

  53. جز 19 · صفحہ 369

    فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ ﴿٥٣

    اس پر فرعون نے (فوجیں جمع کرنے کے لیے) شہروں میں نقیب بھیج دیے

  54. جز 19 · صفحہ 369

    إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌۭ قَلِيلُونَ ﴿٥٤

    (اور کہلا بھیجا) کہ "یہ کچھ مٹھی بھر لوگ ہیں

  55. جز 19 · صفحہ 369

    وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ ﴿٥٥

    اور انہوں نے ہم کو بہت ناراض کیا ہے

  56. جز 19 · صفحہ 369

    وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ ﴿٥٦

    اور ہم ایک ایسی جماعت ہیں جس کا شیوہ ہر وقت چوکنا رہنا ہے"

  57. جز 19 · صفحہ 369

    فَأَخْرَجْنَٰهُم مِّن جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٥٧

    اِس طرح ہم انہیں ان کے باغوں اور چشموں

  58. جز 19 · صفحہ 369

    وَكُنُوزٍۢ وَمَقَامٍۢ كَرِيمٍۢ ﴿٥٨

    اور خزانوں اور ان کی بہترین قیام گاہوں سے نکال لائے

  59. جز 19 · صفحہ 369

    كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٥٩

    یہ تو ہوا اُن کے ساتھ، اور (دوسری طرف) بنی اسرائیل کو ہم نے ان سب چیزوں کا وارث کر دیا

  60. جز 19 · صفحہ 369

    فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ ﴿٦٠

    صبح ہوتے ہی یہ لوگ اُن کے تعاقب میں چل پڑے

  61. جز 19 · صفحہ 370

    فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ﴿٦١

    جب دونوں گروہوں کا آمنا سامنا ہوا تو موسیٰؑ کے ساتھی چیخ اٹھے کہ "ہم تو پکڑے گئے"

  62. جز 19 · صفحہ 370

    قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ ﴿٦٢

    موسیٰؑ نے کہا "ہرگز نہیں میرے ساتھ میرا رب ہے وہ ضرور میری رہنمائی فرمائے گا"

  63. جز 19 · صفحہ 370

    فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ ۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍۢ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٦٣

    ہم نے موسیٰؑ کو وحی کے ذریعہ سے حکم دیا کہ "مار اپنا عصا سمندر پر" یکایک سمندر پھَٹ گیا اور اس کا ہر ٹکڑا ایک عظیم الشان پہاڑ کی طرح ہو گیا

  64. جز 19 · صفحہ 370

    وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْءَاخَرِينَ ﴿٦٤

    اُسی جگہ ہم دوسرے گروہ کو بھی قریب لے آئے

  65. جز 19 · صفحہ 370

    وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ﴿٦٥

    موسیٰؑ اور اُن سب لوگوں کو جو اس کے ساتھ تھے، ہم نے بچا لیا

  66. جز 19 · صفحہ 370

    ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ﴿٦٦

    اور دوسروں کو غرق کر دیا

  67. جز 19 · صفحہ 370

    إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٦٧

    اس واقعہ میں ایک نشانی ہے، مگر اِن لوگوں میں سے اکثر ماننے والے نہیں ہیں

  68. جز 19 · صفحہ 370

    وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٦٨

    اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

  69. جز 19 · صفحہ 370

    وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ ﴿٦٩

    اور اِنہیں ابراہیمؑ کا قصہ سناؤ

  70. جز 19 · صفحہ 370

    إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٧٠

    جبکہ اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے پوچھا تھا کہ "یہ کیا چیزیں ہیں جن کو تم پوجتے ہو؟"

  71. جز 19 · صفحہ 370

    قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًۭا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ ﴿٧١

    انہوں نے جواب دیا "کچھ بت ہیں جن کی ہم پوجا کرتے ہیں اور انہی کی سیوا میں ہم لگے رہتے ہیں"

  72. جز 19 · صفحہ 370

    قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ ﴿٧٢

    اس نے پوچھا "کیا یہ تمہاری سنتے ہیں جب تم انہیں پکارتے ہو؟

  73. جز 19 · صفحہ 370

    أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ ﴿٧٣

    یا یہ تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچاتے ہیں؟"

  74. جز 19 · صفحہ 370

    قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ ﴿٧٤

    انہوں نے جواب دیا "نہیں، بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا ہی کرتے پایا ہے"

  75. جز 19 · صفحہ 370

    قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ﴿٧٥

    اس پر ابراہیمؑ نے کہا "کبھی تم نے (آنکھیں کھول کر) اُن چیزوں کو دیکھا بھی جن کی بندگی تم

  76. جز 19 · صفحہ 370

    أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ ﴿٧٦

    اور تمہارے پچھلے باپ دادا بجا لاتے رہے؟

  77. جز 19 · صفحہ 370

    فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّۭ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٧٧

    میرے تو یہ سب دشمن ہیں، بجز ایک رب العالمین کے

  78. جز 19 · صفحہ 370

    ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ ﴿٧٨

    جس نے مجھے پیدا کیا، پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے

  79. جز 19 · صفحہ 370

    وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ ﴿٧٩

    جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے

  80. جز 19 · صفحہ 370

    وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ﴿٨٠

    اور جب میں بیمار ہو جاتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے

  81. جز 19 · صفحہ 370

    وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ ﴿٨١

    جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ مجھ کو زندگی بخشے گا

  82. جز 19 · صفحہ 370

    وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ ﴿٨٢

    اور جس سے میں امید رکھتا ہوں کہ روزِ جزا میں وہ میری خطا معاف فرما دے گا"

  83. جز 19 · صفحہ 370

    رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًۭا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّٰلِحِينَ ﴿٨٣

    (اِس کے بعد ابراہیمؑ نے دعا کی) "اے میرے رب، مجھے حکم عطا کر اور مجھ کو صالحوں کے ساتھ ملا

  84. جز 19 · صفحہ 371

    وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍۢ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ﴿٨٤

    اور بعد کے آنے والوں میں مجھ کو سچی ناموری عطا کر

  85. جز 19 · صفحہ 371

    وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٨٥

    اور مجھے جنتِ نعیم کے وارثوں میں شامل فرما

  86. جز 19 · صفحہ 371

    وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٨٦

    اور میرے باپ کو معاف کر دے کہ بے شک وہ گمراہ لوگوں میں سے ہے

  87. جز 19 · صفحہ 371

    وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ ﴿٨٧

    اور مجھے اس دن رسوا نہ کر جبکہ سب لوگ زندہ کر کے اٹھائے جائیں گے

  88. جز 19 · صفحہ 371

    يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌۭ وَلَا بَنُونَ ﴿٨٨

    جبکہ نہ مال کوئی فائدہ دے گا نہ اولاد

  89. جز 19 · صفحہ 371

    إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍۢ سَلِيمٍۢ ﴿٨٩

    بجز اس کے کہ کوئی شخص قلب سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو"

  90. جز 19 · صفحہ 371

    وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ ﴿٩٠

    (اس روز) جنت پرہیزگاروں کے قریب لے آئی جائے گی

  91. جز 19 · صفحہ 371

    وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ ﴿٩١

    اور دوزخ بہکے ہوئے لوگوں کے سامنے کھول دی جائے گی

  92. جز 19 · صفحہ 371

    وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ﴿٩٢

    اور ان سے پوچھا جائے گا کہ "اب کہاں ہیں وہ جن کی تم خدا کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے؟

  93. جز 19 · صفحہ 371

    مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ ﴿٩٣

    کیا وہ تمہاری کچھ مدد کر رہے ہیں یا خود اپنا بچاؤ کر سکتے ہیں؟"

  94. جز 19 · صفحہ 371

    فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ ﴿٩٤

    پھر وہ معبود اور یہ بہکے ہوئے لوگ

  95. جز 19 · صفحہ 371

    وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ ﴿٩٥

    اور ابلیس کے لشکر سب کے سب اس میں اُوپر تلے دھکیل دیے جائیں گے

  96. جز 19 · صفحہ 371

    قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ ﴿٩٦

    وہاں یہ سب آپس میں جھگڑیں گے اور یہ بہکے ہوئے لوگ (اپنے معبودوں سے) کہیں گے

  97. جز 19 · صفحہ 371

    تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَٰلٍۢ مُّبِينٍ ﴿٩٧

    کہ "خدا کی قسم، ہم تو صریح گمراہی میں مبتلا تھے

  98. جز 19 · صفحہ 371

    إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٩٨

    جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے

  99. جز 19 · صفحہ 371

    وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ ﴿٩٩

    اور وہ مجرم لوگ ہی تھے جنہوں نے ہم کو اس گمراہی میں ڈالا

  100. جز 19 · صفحہ 371

    فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ ﴿١٠٠

    اب نہ ہمارا کوئی سفارشی ہے

  101. جز 19 · صفحہ 371

    وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍۢ ﴿١٠١

    اور نہ کوئی جگری دوست

  102. جز 19 · صفحہ 371

    فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةًۭ فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٠٢

    کاش ہمیں ایک دفعہ پھر پلٹنے کا موقع مل جائے تو ہم مومن ہوں"

  103. جز 19 · صفحہ 371

    إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٠٣

    یقیناً اس میں ایک بڑی نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں

  104. جز 19 · صفحہ 371

    وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٠٤

    اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

  105. جز 19 · صفحہ 371

    كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٠٥

    قوم نوحؑ نے رسولوں کو جھٹلایا

  106. جز 19 · صفحہ 371

    إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٠٦

    یاد کرو جبکہ ان کے بھائی نوحؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟

  107. جز 19 · صفحہ 371

    إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٠٧

    میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

  108. جز 19 · صفحہ 371

    فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٠٨

    لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

  109. جز 19 · صفحہ 371

    وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٠٩

    میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

  110. جز 19 · صفحہ 371

    فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١١٠

    پس تم اللہ سے ڈرو اور (بے کھٹکے) میری اطاعت کرو"

  111. جز 19 · صفحہ 371

    ۞ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ ﴿١١١

    انہوں نے جواب دیا "“کیا ہم تجھے مان لیں حالانکہ تیری پیروی رذیل ترین لوگوں نے اختیار کی ہے؟"

  112. جز 19 · صفحہ 372

    قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿١١٢

    نوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں

  113. جز 19 · صفحہ 372

    إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ ﴿١١٣

    ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو

  114. جز 19 · صفحہ 372

    وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١١٤

    میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں

  115. جز 19 · صفحہ 372

    إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ ﴿١١٥

    میں تو بس ایک صاف صاف متنبہ کر دینے والا آدمی ہوں"

  116. جز 19 · صفحہ 372

    قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ ﴿١١٦

    انہوں نے کہا "اے نوحؑ، اگر تو باز نہ آیا تو پھٹکارے ہوئے لوگوں میں شامل ہو کر رہے گا"

  117. جز 19 · صفحہ 372

    قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ ﴿١١٧

    نوحؑ نے دعا کی "“اے میرے رب، میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا

  118. جز 19 · صفحہ 372

    فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًۭا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١١٨

    اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے"

  119. جز 19 · صفحہ 372

    فَأَنجَيْنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ﴿١١٩

    آخرکار ہم نے اس کو اور اس کے ساتھیوں کو ایک بھری ہوئی کشتی میں بچا لیا

  120. جز 19 · صفحہ 372

    ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ ﴿١٢٠

    اور اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا

  121. جز 19 · صفحہ 372

    إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٢١

    یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں

  122. جز 19 · صفحہ 372

    وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٢٢

    اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

  123. جز 19 · صفحہ 372

    كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٢٣

    عاد نے رسولوں کو جھٹلایا

  124. جز 19 · صفحہ 372

    إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٢٤

    یاد کرو جبکہ ان کے بھائی ہودؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟

  125. جز 19 · صفحہ 372

    إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٢٥

    میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

  126. جز 19 · صفحہ 372

    فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٢٦

    لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

  127. جز 19 · صفحہ 372

    وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٢٧

    میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

  128. جز 19 · صفحہ 372

    أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةًۭ تَعْبَثُونَ ﴿١٢٨

    یہ تمہارا کیا حال ہے کہ ہر اونچے مقام پر لا حاصل ایک یادگار عمارت بنا ڈالتے ہو

  129. جز 19 · صفحہ 372

    وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ ﴿١٢٩

    اور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے

  130. جز 19 · صفحہ 372

    وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ﴿١٣٠

    اور جب کسی پر ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر ڈالتے ہو

  131. جز 19 · صفحہ 372

    فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٣١

    پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

  132. جز 19 · صفحہ 372

    وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ ﴿١٣٢

    ڈرو اُس سے جس نے وہ کچھ تمہیں دیا ہے جو تم جانتے ہو

  133. جز 19 · صفحہ 372

    أَمَدَّكُم بِأَنْعَٰمٍۢ وَبَنِينَ ﴿١٣٣

    تمہیں جانور دیے، اولادیں دیں

  134. جز 19 · صفحہ 372

    وَجَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍ ﴿١٣٤

    باغ دیے اور چشمے دیے

  135. جز 19 · صفحہ 372

    إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ ﴿١٣٥

    مجھے تمہارے حق میں ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے"

  136. جز 19 · صفحہ 372

    قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ ﴿١٣٦

    انہوں نے جواب دیا "تو نصیحت کر یا نہ کر، ہمارے لیے یکساں ہے

  137. جز 19 · صفحہ 373

    إِنْ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٣٧

    یہ باتیں تو یوں ہی ہوتی چلی آئی ہیں

  138. جز 19 · صفحہ 373

    وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴿١٣٨

    اور ہم عذاب میں مُبتلا ہونے والے نہیں ہیں"

  139. جز 19 · صفحہ 373

    فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٣٩

    آخرکار انہوں نے اُسے جھٹلا دیا اور ہم نے ان کو ہلاک کر دیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں ہیں

  140. جز 19 · صفحہ 373

    وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٤٠

    اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

  141. جز 19 · صفحہ 373

    كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٤١

    ثمود نے رسولوں کو جھٹلایا

  142. جز 19 · صفحہ 373

    إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٤٢

    یاد کرو جبکہ ان کے بھائی صالحؑ نے ان سے کہا "کیا تم ڈرتے نہیں؟

  143. جز 19 · صفحہ 373

    إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٤٣

    میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

  144. جز 19 · صفحہ 373

    فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٤٤

    لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

  145. جز 19 · صفحہ 373

    وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٤٥

    میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

  146. جز 19 · صفحہ 373

    أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ ﴿١٤٦

    کیا تم اُن سب چیزوں کے درمیان، جو یہاں ہیں، بس یوں ہی اطمینان سے رہنے دیے جاؤ گے؟

  147. جز 19 · صفحہ 373

    فِى جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿١٤٧

    اِن باغوں اور چشموں میں؟

  148. جز 19 · صفحہ 373

    وَزُرُوعٍۢ وَنَخْلٍۢ طَلْعُهَا هَضِيمٌۭ ﴿١٤٨

    اِن کھیتوں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں؟

  149. جز 19 · صفحہ 373

    وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًۭا فَٰرِهِينَ ﴿١٤٩

    تم پہاڑ کھود کھود کر فخریہ اُن میں عمارتیں بناتے ہو

  150. جز 19 · صفحہ 373

    فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٥٠

    اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

  151. جز 19 · صفحہ 373

    وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ ﴿١٥١

    اُن بے لگام لوگوں کی اطاعت نہ کرو

  152. جز 19 · صفحہ 373

    ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ ﴿١٥٢

    جو زمین میں فساد برپا کرتے ہیں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے"

  153. جز 19 · صفحہ 373

    قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ﴿١٥٣

    انہوں نے جواب دیا "تو محض ایک سحر زدہ آدمی ہے

  154. جز 19 · صفحہ 373

    مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿١٥٤

    تو ہم جیسے ایک انسان کے سوا اور کیا ہے لا کوئی نشانی اگر تو سچّا ہے"

  155. جز 19 · صفحہ 373

    قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٌۭ لَّهَا شِرْبٌۭ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ ﴿١٥٥

    صالحؑ نے کہا "یہ اونٹنی ہے ایک دن اس کے پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا

  156. جز 19 · صفحہ 373

    وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍۢ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ ﴿١٥٦

    اس کو ہرگز نہ چھیڑنا ورنہ ایک بڑے دن کا عذاب تم کو آ لے گا"

  157. جز 19 · صفحہ 373

    فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَٰدِمِينَ ﴿١٥٧

    مگر انہوں نے اس کی کوچیں کاٹ دیں اور آخرکار پچھتاتے رہ گئے

  158. جز 19 · صفحہ 373

    فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٥٨

    عذاب نے انہیں آ لیا یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر ماننے والے نہیں

  159. جز 19 · صفحہ 373

    وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٥٩

    اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

  160. جز 19 · صفحہ 374

    كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٦٠

    لوطؑ کی قوم نے رسولوں کو جھٹلایا

  161. جز 19 · صفحہ 374

    إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٦١

    یاد کرو جبکہ ان کے بھائی لوطؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟

  162. جز 19 · صفحہ 374

    إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٦٢

    میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

  163. جز 19 · صفحہ 374

    فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٦٣

    لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

  164. جز 19 · صفحہ 374

    وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٦٤

    میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں، میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

  165. جز 19 · صفحہ 374

    أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٦٥

    کیا تم دنیا کی مخلوق میں سے مَردوں کے پاس جاتے ہو

  166. جز 19 · صفحہ 374

    وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ ﴿١٦٦

    اور تمہاری بیویوں میں تمہارے رب نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو"

  167. جز 19 · صفحہ 374

    قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ ﴿١٦٧

    انہوں نے کہا “اے لوطؑ، "اگر تو اِن باتوں سے باز نہ آیا تو جو لوگ ہماری بستیوں سے نکالے گئے ہیں اُن میں تو بھی شامل ہو کر رہے گا"

  168. جز 19 · صفحہ 374

    قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ ﴿١٦٨

    اس نے کہا "تمہارے کرتوتوں پر جو لوگ کُڑھ رہے ہیں میں اُن میں شامل ہوں

  169. جز 19 · صفحہ 374

    رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ ﴿١٦٩

    اے پروردگار، مجھے اور میرے اہل و عیال کو ان کی بد کرداریوں سے نجات دے"

  170. جز 19 · صفحہ 374

    فَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ﴿١٧٠

    آخرکار ہم نے اسے اور اس کے سب اہل و عیال کو بچا لیا

  171. جز 19 · صفحہ 374

    إِلَّا عَجُوزًۭا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ ﴿١٧١

    بجز ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی

  172. جز 19 · صفحہ 374

    ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ﴿١٧٢

    پھر باقی ماندہ لوگوں کو ہم نے تباہ کر دیا

  173. جز 19 · صفحہ 374

    وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًۭا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ ﴿١٧٣

    اور ان پر برسائی ایک برسات، بڑی ہی بُری بارش تھی جو اُن ڈرائے جانے والوں پر نازل ہوئی

  174. جز 19 · صفحہ 374

    إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٧٤

    یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں

  175. جز 19 · صفحہ 374

    وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٧٥

    اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

  176. جز 19 · صفحہ 374

    كَذَّبَ أَصْحَٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٧٦

    اصحاب الاَیکہ نے رسولوں کو جھٹلایا

  177. جز 19 · صفحہ 374

    إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٧٧

    یاد کرو جبکہ شعیبؑ نے ان سے کہا تھا "کیا تم ڈرتے نہیں؟

  178. جز 19 · صفحہ 374

    إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿١٧٨

    میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں

  179. جز 19 · صفحہ 374

    فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٧٩

    لہٰذا تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

  180. جز 19 · صفحہ 374

    وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٨٠

    میں اس کام پر تم سے کسی اجر کا طالب نہیں ہوں میرا اجر تو رب العالمین کے ذمہ ہے

  181. جز 19 · صفحہ 374

    ۞ أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ ﴿١٨١

    پیمانے ٹھیک بھرو اور کسی کو گھاٹا نہ دو

  182. جز 19 · صفحہ 374

    وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ ﴿١٨٢

    صحیح ترازو سے تولو

  183. جز 19 · صفحہ 374

    وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ ﴿١٨٣

    اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم نہ دو زمین میں فساد نہ پھیلاتے پھرو

  184. جز 19 · صفحہ 375

    وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٨٤

    اور اُس ذات کا خوف کرو جس نے تمہیں اور گزشتہ نسلوں کو پیدا کیا ہے"

  185. جز 19 · صفحہ 375

    قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ﴿١٨٥

    انہوں نے کہا "تو محض ایک سحرزدہ آدمی ہے

  186. جز 19 · صفحہ 375

    وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ ﴿١٨٦

    اور تو کچھ نہیں مگر ایک انسان ہم ہی جیسا، اور ہم تو تجھے بالکل جھوٹا سمجھتے ہیں

  187. جز 19 · صفحہ 375

    فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿١٨٧

    اگر تو سچا ہے تو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے"

  188. جز 19 · صفحہ 375

    قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿١٨٨

    شعیبؑ نے کہا "میرا رب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو"

  189. جز 19 · صفحہ 375

    فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿١٨٩

    انہوں نے اسے جھٹلا دیا، آخرکار چھتری والے دن کا عذاب ان پر آ گیا، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھا

  190. جز 19 · صفحہ 375

    إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٩٠

    یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر ان میں سے اکثر لوگ ماننے والے نہیں

  191. جز 19 · صفحہ 375

    وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٩١

    اور حقیقت یہ ہے کہ تیرا رب زبردست بھی ہے اور رحیم بھی

  192. جز 19 · صفحہ 375

    وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿١٩٢

    یہ رب العالمین کی نازل کردہ چیز ہے

  193. جز 19 · صفحہ 375

    نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ ﴿١٩٣

    اسے لے کر تیرے دل پر امانت دار روح اتری ہے

  194. جز 19 · صفحہ 375

    عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ ﴿١٩٤

    تاکہ تو اُن لوگوں میں شامل ہو جو (خدا کی طرف سے خلق خدا کو) متنبّہ کرنے والے ہیں

  195. جز 19 · صفحہ 375

    بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّۢ مُّبِينٍۢ ﴿١٩٥

    صاف صاف عربی زبان میں

  196. جز 19 · صفحہ 375

    وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿١٩٦

    اور اگلے لوگوں کی کتابوں میں بھی یہ موجود ہے

  197. جز 19 · صفحہ 375

    أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿١٩٧

    کیا اِن (اہلِ مکہ) کے لیے یہ کوئی نشانی نہیں ہے کہ اِسے علماء بنی اسرائیل جانتے ہیں؟

  198. جز 19 · صفحہ 375

    وَلَوْ نَزَّلْنَٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ ﴿١٩٨

    (لیکن اِن کی ہٹ دھرمی کا حال یہ ہے کہ) اگر اہم اسے کسی عجمی پر بھی نازل کر دیتے

  199. جز 19 · صفحہ 375

    فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ ﴿١٩٩

    اور یہ (فصیح عربی کلام) وہ ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ مان کر نہ دیتے

  200. جز 19 · صفحہ 375

    كَذَٰلِكَ سَلَكْنَٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٢٠٠

    اِسی طرح ہم نے اس (ذکر) کو مجرموں کے دلوں میں گزارا ہے

  201. جز 19 · صفحہ 375

    لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ ﴿٢٠١

    وہ اس پر ایمان نہیں لاتے جب تک عذاب الیم نہ دیکھ لیں

  202. جز 19 · صفحہ 375

    فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةًۭ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ﴿٢٠٢

    پھر جب وہ بے خبری میں ان پر آ پڑتا ہے

  203. جز 19 · صفحہ 375

    فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ ﴿٢٠٣

    اُس وقت وہ کہتے ہیں "کہ “کیا اب ہمیں کچھ مُہلت مِل سکتی ہے؟"

  204. جز 19 · صفحہ 375

    أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ﴿٢٠٤

    تو کیا یہ لوگ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟

  205. جز 19 · صفحہ 375

    أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَٰهُمْ سِنِينَ ﴿٢٠٥

    تم نے کچھ غور کیا، اگر ہم انہیں برسوں تک عیش کرنے کی مُہلت بھی دے دیں

  206. جز 19 · صفحہ 375

    ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ ﴿٢٠٦

    اور پھر وہی چیز ان پر آ جائے جس سے انہیں ڈرایا جا رہا ہے

  207. جز 19 · صفحہ 376

    مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ ﴿٢٠٧

    تو وہ سامانِ زیست جو ان کو ملا ہوا ہے اِن کے کس کام آئے گا؟

  208. جز 19 · صفحہ 376

    وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ ﴿٢٠٨

    (دیکھو) ہم نے کبھی کسی بستی کو اِس کے بغیر ہلاک نہیں کیا کہ اُس کے لیے خبردار کرنے والے حق نصیحت ادا کرنے کو موجود تھے

  209. جز 19 · صفحہ 376

    ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ ﴿٢٠٩

    اور ہم ظالم نہ تھے

  210. جز 19 · صفحہ 376

    وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ ﴿٢١٠

    اِس (کتاب مبین) کو شیاطین لے کر نہیں اترے ہیں

  211. جز 19 · صفحہ 376

    وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ ﴿٢١١

    نہ یہ کام ان کو سجتا ہے، اور نہ وہ ایسا کر ہی سکتے ہیں

  212. جز 19 · صفحہ 376

    إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ ﴿٢١٢

    وہ تو اس کی سماعت تک سے دُور رکھے گئے ہیں

  213. جز 19 · صفحہ 376

    فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ ﴿٢١٣

    پس اے محمدؐ، اللہ کے ساتھ کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو، ورنہ تم بھی سزا پانے والوں میں شامل ہو جاؤ گے

  214. جز 19 · صفحہ 376

    وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ ﴿٢١٤

    اپنے قریب ترین رشتہ داروں کو ڈراؤ

  215. جز 19 · صفحہ 376

    وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٢١٥

    اور ایمان لانے والوں میں سے جو لوگ تمہاری پیروی اختیار کریں ان کے ساتھ تواضع سے پیش آؤ

  216. جز 19 · صفحہ 376

    فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌۭ مِّمَّا تَعْمَلُونَ ﴿٢١٦

    لیکن اگر وہ تمہاری نافرمانی کریں تو ان سے کہو کہ جو کچھ تم کرتے ہو اس سے میں بری الذ مہ ہوں

  217. جز 19 · صفحہ 376

    وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ ﴿٢١٧

    اور اُس زبردست اور رحیم پر توکل کرو

  218. جز 19 · صفحہ 376

    ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ ﴿٢١٨

    جو تمہیں اس وقت دیکھ رہا ہوتا ہے جب تم اٹھتے ہو

  219. جز 19 · صفحہ 376

    وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّٰجِدِينَ ﴿٢١٩

    اور سجدہ گزار لوگوں میں تمہاری نقل و حرکت پر نگاہ رکھتا ہے

  220. جز 19 · صفحہ 376

    إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿٢٢٠

    وہ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے

  221. جز 19 · صفحہ 376

    هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ ﴿٢٢١

    لوگو، کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیاطین کس پر اُترا کرتے ہیں؟

  222. جز 19 · صفحہ 376

    تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍۢ ﴿٢٢٢

    وہ ہر جعل ساز بدکار پر اُترا کرتے ہیں

  223. جز 19 · صفحہ 376

    يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَٰذِبُونَ ﴿٢٢٣

    سُنی سُنائی باتیں کانوں میں پھونکتے ہیں، اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں

  224. جز 19 · صفحہ 376

    وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ ﴿٢٢٤

    رہے شعراء، تو ان کے پیچھے بہکے ہوئے لوگ چلا کرتے ہیں

  225. جز 19 · صفحہ 376

    أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍۢ يَهِيمُونَ ﴿٢٢٥

    کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے ہیں

  226. جز 19 · صفحہ 376

    وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ ﴿٢٢٦

    اور ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں

  227. جز 19 · صفحہ 376

    إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًۭا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍۢ يَنقَلِبُونَ ﴿٢٢٧

    بجز اُن لوگوں کے جو ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے اور اللہ کو کثرت سے یاد کیا اور جب ان پر ظلم کیا گیا تو صرف بدلہ لے لیا، اور ظلم کرنے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ وہ کس انجام سے دوچار ہوتے ہیں